چو ہدری اسلم ایک بہا در اور نڈر پو لیس آفیسرتھے ، شہدات سے سندھ حکومت بہادر ، ایماندار افسر سے محروم ہوگئی ہے، شر جیل انعا م میمن ، ایس ایس پی چوہدری اسلم کی صوبہ سندھ، کراچی اور اپنے محکمے کیلئے عظیم قربانیاں ہیں ،کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 9 جنوری 2014 21:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم بہادر اور نڈر پولیس آفیسر تھے، ان کی شہادت سے سندھ حکومت اور پولیس ایک بہادر، نڈر اور ایماندار افسر سے محروم ہوگئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔ دہشتگردوں کی جانب سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
وہ جمعرات کو عیسیٰ نگری دھماکہ کے بعد جائے واقعہ اور بعد ازاں نجی اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چوہدری اسلم پر اس سے پہلے بھی متعدد بار حملے کئے گئے تھے۔ 2011میں ان کے گھر کو بھی تباہ کردیا گیا تھا جبکہ انہیں مسلسل دھمکیاں بھی مل رہی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام دھمکیوں اور حملوں کے باوجود دہشتگردوں کے خلاف جچگ لڑرہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم ایک نڈر، ایماندار اور بہادر پولیس آفیسر تھے اور انہوں نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کا بیڑہ اٹھا رکھا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مختلف ادارے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھا کررہی ہیں اور جلد ہم اس دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعہ کی تحقیقات کرکے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس پی چوہدری اسلم کی صوبہ سندھ، کراچی اور اپنے محکمے کے لئے عظیم قربانیاں ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.