جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو ر سائی حا صل ہو گئی ہے‘ گورنر پنجاب ،اگلے چار برسوں میں پاکستان کی برآمدات 13بلین ڈالر سے بڑھ کر 26بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی‘ چوہدری محمد سرور
جمعرات 9 جنوری 2014 21:44
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو ر سائی حا صل ہو گئی ہے،اگلے چار برسوں میں پاکستان کی برآمدات 13بلین ڈالر سے بڑھ کر 26بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی،جس سے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے یہ بات مارگلہ ویو ہاؤسنگ سکیم سیکٹر D-17اسلام آباد میں مارگلہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں سوسائٹی کے سی ای او شاہد اقبال رانا، گیلیشن کے عہدیدار نسیم عثمانی ، جاوید صدیقی اور سوسائٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ذات ، برادری اور گروہی اختلافات سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنانے اور مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے پاکستان میں مخیر افراد ، اداروں اور اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور جو ادارے اس سلسلے میں معاونت کر رہے ہیں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہپاٹائٹس ، ہیضہ ، ٹائیفائیڈ سمیت 80 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے پھیلتی ہیں اور پانی میں آرسینک کی تعداد بھی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر کے ان کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں اور ہر ممکن حد تک پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن ، رواداری ، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور مفاد عامہ کے کاموں میں حصہ لے کر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور کے اسوہ حسنہ اور تعلیمات سے بھی ہمیں یہی درس ملتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد اقبال رانا نے ہاؤسنگ سیکٹر میں نجی شعبے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ویو ہاؤسنگ سکیم ہر طبقے کے افراد کے لئے ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جس میں پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ سے درآمد شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیم میں ایک رفاہی ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ نسیم احمد عثمانی نے اصلاحی اقدامات اور رفاہی منصوبوں کے لئے گورنر پنجاب کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور پلانٹ عطیہ کرنے والے افراد کے جذبے کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.