کراچی، حملہ خود کش نہیں تھا، دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،ڈی آئی جی

جمعرات 9 جنوری 2014 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) ڈی آئی جی منیرشیخ نے چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے چوہدری اسلم کی گاڑی کئی فٹ دور جاگری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20سے 25کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ڈی آئی جی منیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری اسلم جو گاڑی استعمال کرتے تھے وہ آج ان کے پاس نہیں تھی،وہ بننے کے لیے گئی ہوئی تھی، تاہم چوہدری اسلم آج جس گاڑی میں تھے وہ بھی بلٹ پروف تھی۔

متعلقہ عنوان :