الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی ہے ،ڈاکٹر سکندر میندھرو ، مشاورت نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،وزیر پارلیمانی امور سندھ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 9 جنوری 2014 18:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر سپریم کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات 23فروری کو کرانے کی تاریخ دی ہے ۔تاہم مشاورت نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن ایک مرتبہ واضح طور پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حتمی تاریخ دے ۔
وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور مشاوت نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے عدالت میں از خود تاریخ دے رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں 23فروری کی جو نئی تاریخ دی ہے اس تاریخ کے حوالے سے بھی سندھ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود پتہ نہیں کہ اسے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کتنا وقت چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی ،ہزاروں امیدواروں نے دو مرتبہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم اب تیسری تاریخ دی گئی ہے ،جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں اس حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا کہ ان کاغذات نامزدگی کا کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن سندھ حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مشاورت کرلیتا تو بہتر ہوتا ۔اب مشاورت کے بغیر تاریخ دینے سے 23فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت سی دشواریاں پیش آسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی طور پر سپریم کورٹ کو آگاہ کرے کہ وہ مکمل تیاریوں کے ساتھ کب الیکشن کرائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود غزنوی کی طرح حملے کرنے کی جو باتیں کررہے ہیں ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ محمود غزنوی کا دور ختم ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب بٹوارہ کرنے کا نہیں بلکہ محبتیں تقسیم کرنے کا وقت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
-
علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ،شیزا فاطمہ
-
ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
-
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
-
سیالکوٹ، پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.