تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خودکش حملے کی ذمہ ..
تازہ ترین : 1
تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خودکش حملے ..

تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء)تحریک طالبان مہمند ایجنسی ایس پی سی آئی ڈی کراچی چوہدری اسلم پر ہونے والے فدائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،میڈیا کو جاری بیان میں تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کاروائی اپنے ساتھیوں کا انتقام ہے چوہدری اسلم نے ہمارے کئی ساتھیوں پر ظالمانہ تشدد کیا اور کئی ساتھی تشددکے دوران شہیدکئے تھے۔

انشاء اللہ ہم اپنے ساتھیوں کا انتقام لیتے رہیں گے اور ہم ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں جوخفیہ عقوبت خانوں میں مجاہدین پر تشددکرتے ہیں کہ وہ اپنے ان غیر اسلامی اعمال سے باز رہے ورنہ ان کا انجام بھی چوہدری اسلم سے بدترہوگا۔انشاء اللہ ہم اپنے ساتھیوں کو بھولتے نہیں اورہم اپنے ساتھیوں پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیتے رہیں گے اور اس کاروائی کو چوہدری اسلم کے ہاتھوں شہیدہونے والے ساتھیوں عارف عرف ڈاکٹر مقبول،عبدالرحمن سمیت تمام شہداء کے نام کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 17:47:27

اپنی رائے کا اظہار کریں