Live Updates

سلطان محمود غزنوی کہاں اور عمران خان کہاں ،موصوف کس کے ساتھ اپنا موازنہ کررہے ہیں‘کامران مائیکل

جمعرات 9 جنوری 2014 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سلطان محمود غزنوی کہاں اور کپتان عمران خان کہاں ،موصوف کس کے ساتھ اپنا موازنہ کررہے ہیں،سندھ پرسلطان محمودغزنوی کے حملوں اورعمران خان کے سیاسی دوروں میں زمین آسمان کافرق ہے، عمران خان اپنے منہ میاں مٹھوبننے کی بری عادت چھوڑدیں،خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کوبری طرح مایوس کیا، عمران خان کو سندھ کی بجائے خیبرپختونخواہ جانے اوراپنے مضطرب ووٹرزکاسامناکرنے کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے عوام کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ،”موبائل انصاف“ کاسٹنٹ بھی بری طرح فلاپ ہوگیا ۔

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ جس طرح ایک چوردوسرے چورکااحتساب نہیں کرسکتا اس طرح خیبرپختونخواہ میں بجلی چوری میں ملوث صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کے انتخابی منشورکی دھجیاں بکھیردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاقی حکومت پر ڈرون حملے کرنے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی میں بہتری پرزوردیں۔

پی ٹی آئی نے پوائنٹ سکورنگ کیلئے نیٹوسپلائی توروک دی مگرصوبائی حکومت کی ناک کے نیچے ہونیوالی بدعنوانی کون روکے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بلندبانگ دعوؤ ں کے برعکس خیبرپختونخواہ کے عوام کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔پی ٹی آئی کے پا س کوئی سیاسی پروگرام نہیں ،بلے بازبڑھک بازبنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازی کادورگیا ،اب عوام بڑی باریک بینی سے کارکردگی کوپرکھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :