راولپنڈی، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے،آصف محمود

جمعرات 9 جنوری 2014 16:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی آصف محمود نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر پوری قوم کو اعتماد ہے ۔اپنے ایک بیان میں آصف محمود نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے ایم کیو ایم کا اصل ایجنڈہ سامنے آگیا ہے اندرونی اور بیرونی کیسوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے دماغ پر گہرا اثر چھوڑا ہے اس لئے وہ ایسی باتیں کر کے قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔

آصف محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں امن چاہتی ہے طالبان یا کوئی اور سب سے مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے جو لوگ اپنے دور میں مسائل حل نہ کرا سکے وہ آج تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں لیکن عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ جنرل الیکشن میں ایسے عناصر کو بدترین شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

آصف محمود نے کہا کہ تحریک انصاف عمران کی قیادت میں پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے کے مشن کی تکمیل کے ہر قربانی دے گی بلدیاتی الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جو لوگ عوامی مقبولیت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی راولپنڈی سے تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی اورتمام مخالفین کو شکست فاش دیں گے ۔