عوام کا خود کش حملہ آور کو روکنے والے اعتزاز حسن کو نشان حیدر دینے کا مطالبہ
تازہ ترین : 1
عوام کا خود کش حملہ آور کو روکنے والے اعتزاز حسن کو نشان حیدر دینے کا ..

عوام کا خود کش حملہ آور کو روکنے والے اعتزاز حسن کو نشان حیدر دینے کا مطالبہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اسکول پر خود کش حملہ روکنے کے لئے اپنی جان دینے والے طالب علم اعتزازحسن کے لئے نشان حیدر کا مطالبہ کیا ہے۔اعتزاز حسن کے بھائی مجتبیٰ حسن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کے بھائی کو اتنی اعلیٰ درجے کی موت نصیب ہو گی، حکومت کو اعتزاز کے لئے تمغہ شجاعت یا نشان حیدر کا علان کرنا چاہئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہنگو کے نوجوان شہید اعتزاز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت کو اعتزاز کی شہادت کو قبول کرنا چاہئے جس نے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 16:40:33

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • فیصل رحمان کی رائے : 09/01/2014 - 22:52:44

    بہت اعلی اردو پوائنٹ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں