بیرون ملک جانے والے اب صرف 5 ہزار ڈالر لے جا سکیں گے

جمعرات 9 جنوری 2014 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان سے باہر جانے پر اب صرف 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی کیونکہ پاکستان سے باہر ڈالر لے کر جانے کی حد 50 فیصد کم کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زرمبادلہ اور روپے کی قدر کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے باہر جانے پر فی کس 10 ہزار ڈالر لے جانے حد 50 فیصد کم کردی جائے۔ لہٰذا اب پاکستان سے باہر جانے پر فی کس 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :