وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو عیدمیلاد النبی کے موقع پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی

جمعرات 9 جنوری 2014 16:18

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو عیدمیلاد النبی کے موقع پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی، دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر چاروں صوبوں میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جہاں سے تمام جلسے اور جلوسوں کی نگرانی اور وہاں سے معلومات حاصل کی جا سکے گی.

دہشتگردی اور خودکش حملوں کے پیش نظر پولیس، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں. وزیر داخلہ نے چاروں صوبائی داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسند عناصر مذہبی رہنمائوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

انہی خدشات کے پیش نظر شہروں میں تمام قائم مسافر خانے اور رہائشی ہوٹلوں سے رہائشیوں کی تصدیق کروانے کی ہدایت کی ہے.

وزیر داخلہ کی جانب سے اقدامات کے بعد چاروں صوبوں میں محکمہ داخلہ نے شہروں میں گندگی کے ڈھیر ہٹانے کیلئے میونسپل کمیٹی، کنٹونمنٹ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ وہ 24 گھنٹوں میں تمام شہروں سے گندگی کے ڈھیر ہٹائیں. ان کےعلاوہ کالے شیشوں کی گاڑیاں، بوتل میں پیٹرول، لائوڈسپیکر پر نفرت انگیز بیانات، وال چاکنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسلحہ پر پابندی عائد کر دی ہے. جلوسوں کے راستوں میں خفیہ کیمرے نافذ کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ان راستوں کی سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچ کی ہدایت بھی جاری کی ہے.

متعلقہ عنوان :