مینز ہاکی ورلڈ لیگ کل سے بھارت میں شروع ہو گی

جمعرات 9 جنوری 2014 16:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) مینز ہاکی ورلڈ لیگ (آج) جمعہ10 جنوری سے بھارت میں شروع ہو گی۔ 18 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، جرمنی، بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم اور ہالینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں ہر ٹیم تین گروپ میچز کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 17 جنوری جبکہ فائنل 18 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :