امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

جمعرات 9 جنوری 2014 16:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیاامریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے تربیتی سیشن میں 26 کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کیلئے بلایا گیا ہے، جس میں 23 کھلاڑیوں کومنتخب کرکے برازیل بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

کوچ نے کہاکہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ ان کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔