نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 9 جنوری 2014 16:05

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو آکلینڈ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین قائد ڈیرن سیمی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت برینڈن میک کولم کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، کیوی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :