ہنگو ، گھر میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق

جمعرات 9 جنوری 2014 15:38

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) کوہاٹ کی تحصیل ہنگو کے علاقے کاہی میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ رات گئے دو بجے کے قریب ہنگو کے علاقے کاہی میں پیش آیاجہاں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھر کے کمرے میں موجود گھر کا سربراہ خان وزیر، اسکی بیوی اور 6سال کی بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی، اہل علاقہ نے آگ بجھاکر لاشوں کو نکالا۔

متعلقہ عنوان :