سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر ملک نے اپنا استعفیٰ و زیر اعظم کو پیش کر دیا

جمعرات 9 جنوری 2014 15:36

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر ملک نے اپنا استعفیٰ و زیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر ملک نے اپنا استعفیٰ و زیر اعظم کو پیش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں مطلع کیا کہ وہ(آج) جمعہ دس جنوری سے اپنے عہدہ چھوڑ رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق منیر اے ملک کی جگہ پر ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو تعینات کیا جاسکتا ہے جو ان دنوں سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں استغاثہ ہیں۔اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے ناموں کی فہرست میں ایڈوکیٹ خواجہ حارث کا بھی نام شامل ہے۔واضح رہے کہ منیر اے ملک 2007ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کی تاریخی وکلاء مہم آگے آگے رہے تھے اورمنیر اے ملک کو موجودہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی اپنی مدت کے دوران عہدے پر موجود رہنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے سابق صدر کے طور پر پہچانے جانے والے منیر اے ملک نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے وکلاء تحریک کی بھی قیادت کی جب 9 مارچ 2007ء کو سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے جسٹس افتخار چوہدری کو ان کے عہدے سے معزول کردیا تھا جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے قانونی ٹیم کے ارکان کی حیثیت سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کے لیے قانونی جنگ بھی لڑی۔

متعلقہ عنوان :