ملتان پولیس کی کارروائی ، 8 منشیات فروشوں سمیت 20 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جمعرات 9 جنوری 2014 15:35

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ھوئے 8 منشیات فروش اور 9 اشتہاری مجرمان سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 8 منشیات فروش گرفتار کر کے انکے قبضے سے آدھا کلو چرس ، ایک پاوٴ ہیروئن اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں پولیس نے اشتہار مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 9 اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ مختلف مقدمات میں گرفتار ھو نے والے مجرمان پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :