پشاور ، سنٹرل جیل میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے

جمعرات 9 جنوری 2014 15:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سینٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواکفایت اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کے روز سینٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے کالعدم تنظیموں کے سولہ قیدیوں کے خلاف تھانہ شرقی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سینٹرل جیل میں دوکالعدم تنظیموں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے تھے جس کے نتیجے میں چھ قیدی زخمی ہوئے تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :