قلعہ سیف اللہ ، کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو جانے کے بعد دم گھٹنے کے باعث دو بھائی ..
تازہ ترین : 1

قلعہ سیف اللہ ، کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو جانے کے بعد دم گھٹنے کے باعث دو بھائی جاں بحق

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو جانے کے بعد دم گھٹنے کے باعث دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسافر پور کے ایک مکان میں پیش آیا جہاں دو بھائی کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو گئے،رات گئے کمرے میں آکسیجن کے ختم ہوجانے کے نتیجے میں دم گھٹنے کے باعث دو نوں جاں بحق ہوگئے،انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی،اور لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 15:33:57

اپنی رائے کا اظہار کریں