کراچی آکر بھی میرا دل لاہور میں دھڑکتا ہے ‘ فریحہ جبیں
تازہ ترین : 1

کراچی آکر بھی میرا دل لاہور میں دھڑکتا ہے ‘ فریحہ جبیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) اداکارہ فریحہ جبیں نے کہا ہے کہ کراچی آکر بھی میرا دل لاہور میں دھڑکتا ہے ، مجھے لاہور کی خوبصورت شامیں آج بھی یاد آتی ہیں ، میں نے کراچی میں ڈرامہ مصروفیات کی وجہ سے قیام کیا ہوا ہے کیونکہ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میرے سمیت متعدد اداکار کراچی منتقل ہو چکے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مستقل طور پر کراچی شفٹ نہیں ہوئی ہوں ،صرف کام کی وجہ سے کراچی میں قیام پذیر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سردیوں کی شامیں آج بھی مجھے یاد ہیں جس میں سرد موسم کو میں بڑا انجوائے کرتی تھی اور سردی کے موسم میں آئسکریم کھانے کا اپنا ہی مزہ آتا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 14:00:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں