2014ء کے پہلے 10روز تک کوئی بھی فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی
تازہ ترین : 1

2014ء کے پہلے 10روز تک کوئی بھی فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سال 2014ء کے پہلے 10روز تک کوئی بھی فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہ بن سکی ، جبکہ ہائیکورٹ کی طرف سے پابندی کی وجہ سے کوئی بھارتی فلم بھی پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز نہ ہو سکی ۔ دوسری جانب پاکستانی فلمسازوں نے سرد موسم کے دیکھتے ہوئے اپنی فلموں کو بھی نمائش کیلئے پیش نہیں کیا ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 17جنوری سے ترکی کی فلم ” محبت ایک اتفاق “ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہو گی ۔ اس فلم کو پاکستانی سینما گھروں نمائش کیلئے پیش کرنے کیلئے اردو زبان میں ڈبنگ کیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 13:59:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں