اداکارہ دیدار کی شادی کی تقریبات شروع

جمعرات 9 جنوری 2014 13:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) اداکارہ دیدار کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ گزشتہ روز دیدار کے گھر میں ڈھولکی کا اہتمام کیا گیا جس میں نسیم وکی ، ماہ نور ، پریا خان ، چندا علی، ظفری خان سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈھولکی کی رسم رات گئے تک جاری رہی جس میں اداکاراؤں نے رقص کا بھی مظاہرہ کیا ۔ ڈھولکی کی رسم کا خصوصی اہتمام اداکار نسیم وکی نے کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :