ڈوبتی ہوئی معیشت کو انرجی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے‘شیخ محمد یوسف گچھا

جمعرات 9 جنوری 2014 13:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء ) ممتاز تاجر رہنما شیخ محمد یوسف گچھا نے نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی معیشت کو انرجی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوا یہ حقیقت ہے کہ آبادی کا دباؤ بھی بڑھا ہے۔ یہ حکومتوں کا فرض تھا کہ وہ مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرتے۔ پچھلے دور حکومت میں صرف کرپشن کا کھیل چلتا رہا۔

(جاری ہے)

عوام کی حالت زار پر توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ اگر احتساب کا عمل جمہوری طریقے سے جاری رکھا جاتا تو آج میگا کشکول ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ غیر ملکی قرضے ہماری خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں۔ ملک کا بچہ مقروض کرپٹ افراد کی وجہ سے ہے۔ جب انرجی نہ ہوئی تو معیشت کا سرکل کیسے گھومے گا۔ جب عوام روزگار کے حوالے سے مطمئن نہ ہونگے تو حکمرانوں کے وعدے کیسے تعبیر میں ڈھل سکتے ہیں۔