ایف بی آر نے سونے کی درآمدی اسکیم میں سنگین بے قاعدگیوں کا سراغ لگایا
جمعرات 9 جنوری 2014 13:55
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) نے سونے کی درآمدی اسکیم میں سنگین بے قاعدگیوں کا سراغ لگایا ہے۔ دو سال کے دوران قومی خزانے کو 9 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ایس آر او 266/1/2001 کا اجرا پاکستانی زیورات کی برآمدات میں اضافے اور دنیا بھر میں پاکستانی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا تھا۔
اس اسکیم کے تحت 8 ماہ کے دوران برآمد شدہ زیورات کے عوض،مساوی مالیت کا سونا، ڈیوٹی فری درآمد کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے جولائی 2011 سے جون 2013 تک سونے کی درآمد کا ریکارڈ چیک کیا۔ جس سے پتا چلا کہ اس دوران اسکیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بنا ڈیوٹی ادائیگی سونا درآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب برآمدی ریکارڈ کے مطابق اس دوران کوئی قابل ذکر زیورات برآمد نہیں کئے گئے۔ اس ضمن میں دو کیسز میں سونے کے دو امپورٹرز نے بالترتیب 4 اور 5ارب روپے مالیت کا خالص سونا درآمد کیا، تاہم وہ تیار شدہ زیورات برآمد کرنے میں مکمل ناکام رہے۔ ایف بی آر ان امپورٹرز سے درآمدی سونے پر مکمل ڈیوٹی، بطور جرمانہ 5 فیصد اضافی ڈیوٹی اور مکمل ٹیکس وصول کرنے کیلئے تیاری کر رہی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.