دین اسلام اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کی وجہ سے دیا جو ہمارے لئے بہت بڑا تحفہ ہے‘ قاسم حسین

جمعرات 9 جنوری 2014 13:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) قاسم حسین رہنما مسلم لیگ ن کلیال یونٹ نے کہا ہے کہ دین اسلام اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کی وجہ سے دیا جو کہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ حضور وجہ تخلیق کائنات ہیں حضور کی وجہ سے ہی اس دنیا جہاں کو بنایا گیا۔ حضور کے آنے سے تاریکی میں روشنی آگئی اسلام سے پہلے انسان جہالت وگمراہی میں مبتلا تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضور نے دین اسلام کی تبلیغ کر کے قرآن پاک کی تعلیم پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حضور کا میلاد مناکر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔ قاسم حسین نے کہاکہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے پروگرامز کو کامیاب وکامران کرنے کے لئے عاشقان مصطفی علماء کرام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور مکمل طور پر یکجہتی کرنے کیلئے ہرقسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا علماء کرام جمعة المبارک کے خطابات میں جشن عید میلاد النبیپر روشنی ڈالیں اور لوگوں کو اس دن کی اہمیت کو اجاگر کریں