راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے ‘چوہدری محمد فاروق الزمان
تازہ ترین : 1

راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے ‘چوہدری محمد فاروق الزمان

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء)مسلم لیگ ن سٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمدفاروق الزمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے بہت جلد آزاد کشمیر میں الیکشن کا بگل بجنے والا ہے کارکن الیکشن کی تیاری کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی کرپشن کے چرچے زبان زد عام ہیں اور گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

اس لئے آزاد کشمیر میں مڈٹرم الیکشن کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔ آنیوالا دورمسلم لیگ ن کا ہے، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد کوقائم رکھیں تاکہ مسلم لیگ ن اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔چوہدری فاروق الزمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں انشاء اللہ اس میں وہ بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ یوتھ لون بزنس سکیم وزیر اعظم پاکستان کا عظیم کارنامہ ہے انشاء اللہ بہت جلد اس کے ثمرات نوجوان تک پہنچیں گے۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 13:54:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں