وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا پریس سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ ظفراقبال مغل کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 9 جنوری 2014 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ظفراقبال مغل پریس سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بڑے بھائی جاوید اقبال مغل کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

دریں بارہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ چوہدری محمد رشید نے بھی ظفراقبال مغل کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا-دریں اثناء ظفراقبال مغل پریس سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بڑے بھائی جاوید اقبال مغل کی وفات پر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں شوکت جاوید میر کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے جملہ آفیسران واہلکاران نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں ظفراقبال مغل کے بڑے بھائی جاوید اقبال مغل کی وفات پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا-

متعلقہ عنوان :