تھائی لینڈ میں حزب اختلاف کا وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ ‘ تیرہ جنوری کو پہیہ جام کا اعلان

جمعرات 9 جنوری 2014 13:52

بینکاک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) تھائی لینڈ میں حزب اختلاف کے ہزاروں کارکنوں نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہ وئے کہا ہے کہ تیرہ جنوری کو پہیہ جام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کے ہزاروں کارکن سرکاری عمارتوں اور بنکاک میں حکومت کے ہیڈ کواٹرز کے باہر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ نگران وزیراعظم ینگ لک مستعفی ہوکر اقتدار نگران حکومت کے حوالے کریں اور شناواترا خاندان تھائی لینڈ بدر ہوجائے۔ مظاہرین اعلان کرچکے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے دارالحکومت بناک کے تم روڈ بند کرکے حکومت کو کام کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :