اقوام متحدہ میں روس کی مخالفت پر شام کے خلاف قرارداد منظور نہ ہو سکی

جمعرات 9 جنوری 2014 13:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) روس ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حمایت سے تیار کی گئی قرارداد کے مسودے میں گزشتہ ایک ہفتے سے حلب کے ایک محصور شہر پر میزائل اور گولہ باری کرنے پر شام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاسفارتکاروں کے مطابق روس اس قرارداد میں کچھ ترامیم چاہتا ہے جس سے ان کے بقول یہ بالکل بے معنی ہو جائے گی۔

شام کا اہم اتحادی روس اور چین پہلے بھی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قراردادوں کو سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے روک چکے ہیں تاہم روس نے گزشتہ سال اس اقدام کی حمایت کی تھی جس کے تحت شام نے اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔