مصر میں موسم کی خرابی معزول صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیا
تازہ ترین : 1

مصر میں موسم کی خرابی معزول صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیا

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء)مصر میں موسم کی خرابی معزول صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے ہاتھوں اقتدار سے معزول کئے گئے سابق مصری صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اسکندریہ میں قید مرسی کو عدالت تک لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال ہونا تھا جو خراب موسم کے سبب پرواز کرنے سے قاصر رہا۔صدارت سے معزول کئے گئے اخوان المسلمون کے رہنما محمد المرسی کو ملک میں قتل و غارتگری کو ہوا دینے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 13:49:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں