افغان صدر حامد کرزئی کی طالبان کی جانب سے حملوں کیلئے بچوں کے استعمال کی شدید مذمت

جمعرات 9 جنوری 2014 13:36

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کی جانب سے حملوں کیلئے بچوں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل غیراسلامی ‘ غیرانسانی اور افغآن روایات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی محل سے جاری کردہ بیان میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان خودکش دھماکوں اور حملوں کیلئے معصوم بچوں کواستعمال کررہے ہیں جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔ یہ بیان اس وقت جاری کیاگیا ہے جب ایک دس سالہ بچی زسپوزمی کو پولیس نے ان کے والدین کے حوالے کیا ہے جسے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ سے گرفتارکیاگیا تھا۔ بچی نے بتایا کہ انھیں اس کے بھائی نے بم دھماکے کاحکم دیا تھا جو طالبان کمانڈر ہیں۔

متعلقہ عنوان :