صوبائی حکومت وفاق کی مدد سے بلوچستان میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ..
تازہ ترین : 1

صوبائی حکومت وفاق کی مدد سے بلوچستان میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہیں ، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال جان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء)وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کی مدد سے بلوچستان میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آواران کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقے میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے تمام ممکن امداد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے مخلص ہے‘ صوبائی حکومت علاقے کی ترقی‘ امن کا قیام اور معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 13:35:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں