پاکستانی ہنرمند خواتین کپڑے سینے کی ماہر ہیں ،خوبصورت لباس تیار کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہیں ،برطانوی اخبار

جمعرات 9 جنوری 2014 13:35

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں میں کہا ہے کہ پاکستانی ہنرمند خواتین کپڑے سینے کی ماہر ہیں۔ وہ اپنے گھروں میں خوبصورت لباس تیار کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہزاروں خواتین اپنے گھروں میں خواتین اور بچوں کے کپڑے سینے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

وہ اس کاروبار کے ذریعہ اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرپرینرشپ اینڈ کمیونٹی ڈویلمپنٹ انسٹیٹیوٹ (ای سی ڈی آئی) مذکورہ ہنرمند خواتین کی مدد کر رہا ہے اور یہ ادارہ ان کو کاروباری ماحول بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی ہنرمند خواتین کپڑوں پر خوبصورت کڑھائی کر کے منفرد لباس تیار کر رہی ہیں جو ثقافت کی عکاس بھی ہوتے ہیں۔ ای سی ڈی آئی پروگرام منیجر آمنہ شیخ نے کہا کہ خواتین انتہائی خوبصورت اور نئے ڈیزائن کے لباس تیار کرتی ہیں مگر ان کو یہ پتا نہیں ہوتا کہ ان کپڑوں کی مارکیٹ میں سیل کیسے کی جائے۔ اس سلسلہ میں ہمارا ادارہ ان ہنرمند خواتین سے سلے ہوئے کپڑے خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :