سنٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی پر16قیدیوں کیخلاف مقدمات
تازہ ترین : 1

سنٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی پر16قیدیوں کیخلاف مقدمات

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء)سینٹرل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواکفایت اللہ خان نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اتوار کے روز سینڑل جیل پشاور میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے کالعدم تنظیموں کے سولہ قیدیوں کے خلاف تھانہ شرقی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سینٹرل جیل میں دوکالعدم تنظمیوں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے تھے جس کے نتیجے میں چھ قیدی زخمی ہوئے۔تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پالیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 12:14:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں