مشرف غدار تھے توحلف لینےوالے گیلانی اورانکی کابینہ آرٹیکل 6 سے کیسے بچ سکتی ہے، الطاف حسین
جمعرات 9 جنوری 2014 11:43
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کےقائدالطاف حسین ایک بار پھر سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول پڑے کہتے ہیں کہ اگر سابق آرمی چیف غدار تھے تو ان سے حلف لینے والے یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء آرٹیکل 6 سے کیسے بری ہوگئے۔
(جاری ہے)
الطاف حسین کا لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مارچ2008 میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی، جے یوآئی اور فاٹاسے تعلق رکھنے والی 24رکنی وفاقی کابینہ نے پرویز مشرف سے حلف اٹھایا تھا، یہ سب لوگ آرٹیکل 6 سے کس طرح بری ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا تو بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی زد میں آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے قائد نے پرویز مشرف کے حق میں 7 نکات پیش کئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 پر ان کا جو مؤقف کل تھا وہی آج ہے ،مشرف کوسزاکامطالبہ کرنےوالےان سےمناظرہ کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.