ایران،فلم سیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں چھ افرادہلاک،دوزخمی،دھماکا خیز مواد گاڑی میں فلم کے سیٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا،ایک زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،اہلکار
بدھ 8 جنوری 2014 22:23
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں فلم کے سیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے ، دھماکے کے نتیجے میں اداکاروں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو تہران اور مذہبی شہر قْم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ معراجیون پر پیش آیا، دھماکا خیز مواد گاڑی میں فلم کے سیٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا،حکام نے بتایا کہ ایران میں عراق ۔
ایران جنگ کے حوالے سے ایک فلم کی عکس بندی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ،ہلاک ہونے والوں میں دفاع مقدس سینما سٹی کے ڈائریکٹرجنرل علی اکبر رنجبر اور پانچ دوسرے فنکار شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں اداکاروں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔(جاری ہے)
دھماکا ایک ویران علاقے میں میں فلم کی عکس بندی کرنے والے اداکاروں کے ایک گروپ سے کچھ ہی فاصلے پر ہوا۔
بارودی مواد کے پھٹنے نکلنے والے شارپنلز فلمی کارکنوں کو لگے ،ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فلم پاسداران انقلاب کے مقرب اور اصلاح پسندوں کے مخالف سمجھے جانے والے پروڈیوسر مسعود دہ نمکی کی رہ نمائی میں تیار کی جا رہی تھی۔ مسعود نمکی ماضی میں قدامت پسند طبقات کی ترجمانی اور اصلاح پسندوں کی مخالفت میں بھی کئی فلمیں ریلیز کر چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.