وفاقی وزیر پانی وبجلی نے ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون کی درخواست کردی ،توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے ،خواجہ آصف

بدھ 8 جنوری 2014 22:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے ملک میں ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون کی درخواست کر تے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بدھ کو چین کے قومی ترقی اورریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگہ زیاؤ چیانگ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف توانائی منصوبوں اور جوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کوئلے، ونڈ، سولر اور ہائیڈل منصوبوں کو اجاگر کیا جس کیلئے موجودہ حکومت تندہی سے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے ملک میں ٹرانسمیشن لائنز کی ترقی اور اپ گریڈیشن کیلئے چین کی حکومت سے تعاون مانگ لیا جس پر 8 ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔