صوبے بھر میں 72گھنٹوں کے اندر صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو مکمل کیا جائے، شرجیل میمن،72گھنٹوں کے بعد کسی بھی شکایت پر متعلقہ افسر اپنے آپ کو معطل تصور کرے، وزیربلدیات سندھ
بدھ 8 جنوری 2014 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 72گھنٹوں کے اندر صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو مکمل کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا آغاز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی علاقے سے شکایت کی صورت میں متعلقہ افسر کو نہ صرف معطل کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں صفائی مہم کی نگرانی کریں اور صوبے کو صاف بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں سیکرٹری بلدیات جاوید حنیف، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر اضلاع کے بلدیاتی افسران کو دی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص کوڑے دانوں اور گلی کوچوں میں کوڑے کی ڈھیر لگے ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں اور عوام کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے فوری طور پر صفائی مہم کا آغاز کیا جائے اور آئندہ 72 گھنٹوں کے بعد کسی بھی شکایت پر متعلقہ افسر اپنے آپ کو معطل تصور کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے بلدیاتی افسران اور سیکرٹری بلدیات خود اس صفائی مہم کی نگرانی کریں اور کسی قسم کی کوتاہی کو اب برداشت نہی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں تمام زیڈ ایم سیز اور صوبے کی تمام میونسپل کمیٹیز کو فوری طور پر اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی جائیں اور انہیں 72 گھنٹوں کے اندر صوبے بھر میں صفائی کو مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی جائے۔ انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ خودف اس سلسلے میں کراچی سمیت صوبے بھر کے دیگر اضلاع کا دورہ کریں اور صفائی کے انتظامات کویقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.