ملک بھر میں پرویز مشرف کا مقدمہ اور ان کی بیماری موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے ، عوام کو کنفیوژن میں ڈال دیا گیاہے ‘ سید منور حسن ،اگر پرویز مشرف واقعی بیمار ہیں تو ان کا علاج ہوناچاہیے ، محض بیرون ملک علاج کا بہانہ بنا کر انہیں ملک سے فرار نہیں کراناچاہیے ،مشرف کے معاملے میں آئین و قانون کی پاسداری کی جائے ،کسی قسم کا اندرونی و بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے‘ امیر جماعت اسلامی
بدھ 8 جنوری 2014 21:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرویز مشرف کا مقدمہ اور ان کی بیماری موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے ، عوام کو کنفیوژن میں ڈال دیا گیاہے ، پرویز مشرف کے معاملے میں آئین و قانون کی پاسداری کی جائے اور کسی قسم کا اندرونی و بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے ، اگر ایسا کیا گیا تو عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ یہاں کمزور کے لیے ایک قانون اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہے اور یہ صورتحال ملک و قوم دونوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ،جن معاشروں میں انصاف نہ ہو، وہ قائم نہیں رہ سکتے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ ڈاکٹروں کی رائے میں پرویز مشرف کو کوئی ایسی بیماری لاحق نہیں ہے جس کا یہاں علاج ممکن نہ ہو ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ گوعدالت اس بارے میں فیصلہ کرے گی لیکن ان کے وکلا کا یہ اصرار کہ ان کا علاج بیرون ملک ہی ہوسکتاہے ، سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ یہ سارا منصوبہ انہیں ملک سے فرار کرانے کے لیے بنایا گیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ پہلے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور اس کے لیے ان کی رہائش گاہ کے قریب بم اور اسلحہ برآمد ہوتے رہے اور اب عدالت جاتے ہوئے راستے میں اچانک بیماری کا واقعہ پیش آیا ، جس سے شبہات تو بہر حال پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر واقعی وہ بیمار ہیں تو ان کا علاج ہوناچاہیے ، محض بیرون ملک علاج کا بہانہ بنا کر انہیں ملک سے فرار نہیں کراناچاہیے ۔سیدمنورحسن نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون شکنی کے واقعات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ امیر و غریب سب پر ایک ہی طرح کا قانون نافذ ہو،امیر کا قانون سے بچ نکلنا ملک میں آئین شکنی کے رویے کو جنم دیتا اور پروان چڑھاتا ہے ،اور عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو مجروع کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج مشرف کو بچانے کیلئے ہر طرف سے آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں لیکن جب مشرف ملک کو امریکہ کی چراگاہ بنانے اوردہشت گردی کے حوالے کرنے کی سازشیں کررہے تھے تو ان کا کوئی ہاتھ پکڑنے والا نہیں تھا ،ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے طالع آزماؤں کے ساتھ اگر ان کے دست و بازو بننے والوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لانا پڑتا ہے تو گریزنہیں کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.