وفاقی حکومت کی یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے گوگل سے بات چیت جاری

بدھ 8 جنوری 2014 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وفاقی حکومت یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے گوگل کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گوگل کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کے لیے مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، یوٹیوب پر گستاخانہ اور متنازعہ مواد کنٹرول کرنے سے متعلق تکنیکی معاملات زیربحث ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھری جی لائسنس کی نیلامی میں بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، ایک آپریٹر نے چار گھنٹے کے نوٹس پر سروسز شروع کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :