Live Updates

صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پرویزخٹک،پی ٹی آئی نوجوان نسل کی پارٹی ہے جوتعمیر و ترقی کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

بدھ 8 جنوری 2014 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پی ٹی آئی نوجوان نسل کی پارٹی ہے جوتعمیر و ترقی کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ہمارے پارٹی قائد عمران خان نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور اُنہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کے قابل بنانے کے آرزو مند ہیں وہ صوبے میں سکول وکالج اورویلج کونسل سے لیکر تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی ہر طرح حوصلہ افزائی چاہتے ہیں اور یہی صوبائی حکومت کی پالیسی بھی ہے صوبے کی ہر تحصیل میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر اور پہلے سے موجود سٹیڈیمز میں بہتری کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس مقصد کیلئے تقریباً4 ارب روپے کے پی سی ون کی منظوری بھی ہو چکی ہے اسی طرح کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کی حوصلہ افزائی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے بورڈآف ٹرسٹیز کے سالانہ اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے باتیں کر تے ہوئے کیاملک سعد ٹرسٹ کے اجلاس میں ٹرسٹ کے ارکان کے علاوہ صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر معدنی ترقی ضیاء الله آفریدی ، مشیر معاشیات رفاقت الله بابر، رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اس موقع پر ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے ادارے کے زیر اہتمام کھیل و ثقافت ،تعلیم وصحت اور دیگر مختلف شعبوں میں سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی وزیر اعلیٰ نے ملک سعد شہید کے نام سے قائم اس ادارے کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ٹرسٹ کے انڈونمنٹ فنڈ کیلئے د س ملین روپے کے علاوہ شہید پولیس افسروں پر دستاویزی فیچرزبنانے کیلئے گرانٹ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ چند برسوں میں دہشت گردی اور بد امنی کی لہر نے ملک سعد شہید کی طرح صوبے کے متعدد قابل افسروں اور ہزاروں شہریوں کی قیمتی جانیں لیں اورقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم اسکی وجوہات میں بڑی وجہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص اور مفاد پرستی پر مبنی پالیسیاں تھیں اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام کی جان و مال کے تحفظ پر مامور اپنے سکیورٹی فورسز ، سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں یکساں طور پر عزیز ہیں اور ہم ایسا طرز عمل ہر گز نہیں اپنائیں گے جن سے ان کی جانیں داؤ پر لگیں اُنہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی ڈکٹیشن لینے اور امداد و غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر زندگی گزارنے کی بجائے اپنے عوام کو باوقار قوموں کی صف میں لا کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور امن و ترقی اور خوشحالی صرف اُن قوموں کے قدم چومتی ہیں جو ڈالر اور امداد کے آسرے کی بجائے باوقار انداز میں جینا چاہتی ہیں اور ہم اپنے ملک و قوم کو انہی اقوام کی صف میں لا کھڑا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے اقدامات اس کا واضح ثبوت ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات