Live Updates

”آئینہ ان کو دکھایا توبرامان گئے“،پنجاب میں اربوں روپے کی بجلی و گیس چوری پکڑی، خیبرپختونخوا میں بجلی چورو ں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی‘ وزیر قانون پنجاب ،بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل جائیگی،عمران خان طعنے بازی کی بجائے ملک کی بہتری کی بات کریں‘ رانا ثناء اللہ

بدھ 8 جنوری 2014 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیر قانو ن و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی بجلی چوری پکڑی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی،عمران خان بتائیں خیبر پختونخواہ میں بجلی چوروں کے خلاف آج تک کیا کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قومی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لئے بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی لیکن کے پی کے میں بجلی اور گیس چوری کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

عمران خان خیبر پختونخواہ میں بجلی چوری روکیں ۔صوبائی وزیرنے کہا عمران خان کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور بے بنیادالزامات بازی کی بجائے ملک کی بہتری کی بات کریں ۔عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے وسائل اور ویژن استعمال کریں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی قلعی کھل جائے اور انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات