ن لیگ کے انتخابی وعدے محض ایک دھوکہ تھے ،الزام تراشی کی سیاست بند کی جائے ،عمران خان ، خیبر پختونخواہ کی بجلی کا مکمل نظام ہمیں دیا گیا تو صوبے کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے ،بجلی چوری کا الزام لگانے والے اتفاق فاوٴنڈری کا حساب ذہن میں رکھیں، حکمرانوں نے اپنے دفاع کے لیے قوم کے اربوں روپے خرچ کیے ،عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ،چیئرمین تحریک انصاف کا پارٹی اجلاس سے خطاب
بدھ 8 جنوری 2014 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے انتخابی وعدے محض ایک دھوکہ تھے ، اپنے وعدوں سے مکرنے والے الزام تراشی کی سیاست بند کردیں ، خیبر پختونخواہ کی بجلی کا مکمل نظام ہمیں دیا گیا تو صوبے کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے اور بجلی چوروں کو لگام دے کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرینگے، کے پی کے میں بجلی چوری کا الزام لگانے والے اتفاق فاؤنڈری کا بھی حساب ذہن میں رکھیں ۔
وہ بدھ کو پارٹی کے ضلعی وفوداور مختلف ونگز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری ، جنرل سیکرٹری سندھ حفیظ الدین ، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی ، اراکین صوبائی اسمبلی ثمر علی خان ، خرم شیر زمان ، ڈاکٹر سیما ضیاء اور پارٹی کے رہنما ، نجیب ہارون ، عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی ، علی زیدی، نعیم الحق ، علی جی جی ، فیصل واوڈا ، سبحان علی ساحل ،جمال صدیقی ، ہمایوں خان سواتی ، دوا خان صابر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.