پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین اور انتظامیہ آمنے سامنے،یونین نے غیر متنازعہ انتظامی افسران تعینات کرنے کی اپیل کردی

بدھ 8 جنوری 2014 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وطن عزیز میں کھیلوں کی ترقی کے ذمہ دار ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے سرد جنگ چل رہی تھی ، اب یہ جنگ کھل کر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے ملازمین سے مراعات واپس لینے اور ملازمین کو انتظامیہ کی طرف ہراساں کرنے کی پالیسی کے خلاف ردِعمل ظاہر کرنے پر پاکستان سپورٹس بور ڈ کی انتظامیہ نے یونین عہدیدران کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ یونین نے وفاقی برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکرٹری محمد اعجاز چوہدی کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارساں کر دی ہیں۔

جس میں ملازمین اور یونین عہدیداران کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے میں ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی ختم کرنے ، ادارے اور ملازمین کی بقاء کیلئے ، ادارے میں غیر متنازعہ انتظامی افسران تعینات کیے جائیں تاکہ حالات کو معمول پر لایا جاسکے اور ادارے کی اصل روح کے مطابق کھیلوں کے فروغ کی جانب توجہ مبذول ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :