سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں ، جرنیل بیمار پڑ جاتے ہیں ،اعتزاز احسن ،آصف علی زرداری (کل) نیب عدالت میں پیش ہوں گے ،پیپلز پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) معروف وکیل اور سینیٹ کے رکن اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں ، جرنیل بیمار پڑ جاتے ہیں، آصف علی زرداری (کل) جمعرات کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد قوم کو بتائیں گے کہ سیاستدان اور جرنیل میں کیا فرق ہے۔