اے ایف آئی سی میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کے کاندھے اور گردن کا علاج شروع کردیا گیا، فزیو تھراپی کرنے والی ٹیم نے سابق صدر کے بائیں کاندھے کی تھراپی کردی ، مالش بھی کی گئی

بدھ 8 جنوری 2014 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) اے ایف آئی سی میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کے کاندھے اور گردن کا علاج شروع کردیا گیا ۔ فزیو تھراپی کرنے والی ٹیم نے سابق صدر کے بائیں کاندھے کی تھراپی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی تجویز کردہ جیل کی مالش بھی کی گئی ہے۔ سابق صدر کی تین شریانوں میں خون کی روانی میں خلل ہے ، دل کی بائیں شریان میں کیلشیم مطلوبہ مقدار سے خاصا زائد ہے تاہم ان کی انجیو گرافی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پرویز مشرف کو خون پتلا کرنے والی ادویات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :