سنگین غداری کیس کی سماعت ، کوریج کرنے والے صحافیوں سے سکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی اور ہاتھاپائی ،جسٹس فیصل عرب کی جانب سے نوٹس لینے پر صحافیوں کو احاطہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت مل گئی
بدھ 8 جنوری 2014 21:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے سکیورٹی اہلکاروں نے بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی جبکہ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کی جانب سے نوٹس لینے پر صحافیوں کو احاطہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت مل گئی۔
(جاری ہے)
بدھ کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی کوریج کیلئے جب صحافی پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔
اہلکاروں نے بعض صحافیوں سے موبائل فون بھی چھین لیے، سکیورٹی اہلکاروں نے ناصرف بدتمیزی کی بلکہ ہاتھا پائی بھی کی۔ اس دوران نیشنل لائبریری کی پارکنگ کے دروازے بند کردیئے گئے کیس کی سماعت کے آغاز پر صحافیوں نے خصوصی عدالت کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر جسٹس فیصل عرب نے صحافیوں کو موبائل فون احاطہ عدالت میں لے جانے کی اجازت دے دی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.