برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے پڑھائی سے روکے جانیوالی پاکستانی لڑکی لاپتہ ،برطانوی پولیس نے شکایت ملنے پر ندا کی تلاش شروع کر دی

بدھ 8 جنوری 2014 21:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے پڑھائی سے روکے جانیوالی پاکستانی لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 18سالہ ندالنسا برطانوی علاقے ساوٴتھ ویلز میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی ندا کے والدین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر رکھی اس دوران ندا نے یونیورسٹی میں داخلہ لے کر پڑھائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کو ندا کے والدین کے کیس کا پتہ چلا تو 28دسمبر کو انتظامیہ نے اسے پڑھائی سے روک دیا۔ ندا کے دوستوں کے مطابق پڑھائی سے روکے جانے پر ندا انتہائی دلبرداشتہ تھی۔ خدشہ ہے کہیں اس نے خودکشی نہ کر لی ہو۔ برطانوی پولیس نے شکایت ملنے پر ندا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :