مری: دو مسافر بسیں کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق

بدھ 8 جنوری 2014 20:53

مری: دو مسافر بسیں کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق

مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) مری کے قریب دو مسافر بسیں کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ناسازگار موسم اور رات ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔مری کے قریب سالگراں کے مقام دو بسیں گہری کھائی میں جا گریں ۔ دونوں بسیں مخالف سمت سے آ رہی تھیں ۔ امدادی کارروائیوں کے لیے راولپنڈی سے چار ایمبولینسیں روانہ کی گئیں ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر اشتیاق شاہ کے مطابق کھائی گہری ہونے اور اندھیرا پھیلنے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 15 لاشوں کو نکال لیا گیا جبکی مزید کی تلاش جاری ہے اور 20 زخمیوں کو اہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ حادثے کی نوعیت کے باعث راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اس افسوس ناک واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی امدادی کاموں کو تیز کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔

مری: دو مسافر بسیں کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق

متعلقہ عنوان :