عابد شیر علی جھوٹے آدمی ہیں: شوکت یوسف زئی

بدھ 8 جنوری 2014 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) خیبر پختون خوا کے وزرا نے جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی جھوٹے آدمی ہیں۔ انہوں نے خود کمائی کے لئے چور چھوڑے ہوئے ہیں اور اربوں روپے کما رہے ہیں۔ عابد شیر علی کے الزامات پر تحریک انصاف کے وزرا نے ان پر بھی جوابی الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی خود اربوں روپے کما رہے ہیں وہ سلطان راہی جیسے ڈائیلاگ پنجاب جا کر ادا کریں ساری دینا جانتی ہے ن لیگ کی حکومت آتے ہی ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان کہتے ہیں کہ اگر صوبے میں لائن لاسز بہت ہیں تو عابد شیر پیسکو کے سربراہ کو تبدیل کیوں نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :