اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 8 جنوری 2014 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء)اٹارنی جنرل آف پاکستان منیر اے ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔منیر اے ملک کو موجودہ حکومت نے چھ ماہ قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا تھا۔ منیر اے ملک کا کہنا ہے کہ وہ زائد عمر کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منیر اے ملک آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران اٹارنی جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ منیر اے ملک نے وکلاء تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے قریب ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ منیر اے ملک نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔